the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
اسلام آباد: وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ ہردور میں کوئی ڈگڈگی بجانے والا سامنے آجاتا ہے تاہم ڈگڈگی بجانے والے آج بھی ڈگڈگی بجارہے ہیں اور جھوٹ بول رہے ہیں۔ مسلم لیگ(ن) کی مرکزی کونسل سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ نئے پاکستان کا نعرہ لگانے والے ہر وقت کینٹینرز اورناچ گانے میں لگے رہتے ہیں اوراپنے جلسوں میں ایسی زبان استعمال کرتے ہیں جس کا جواب دینا ہمارا شیوہ نہیں۔ ان کا کہنا تھا وہ نیا پاکستان کیا بنائیں گے بلکہ خیبرپختونخوا میں جہاں ان کی حکومت ہے وہاں کے لوگ بھی ہماری طرف دیکھ رہے ہیں اورانشااللہ 2018 میں وہاں بھی ہماری حکومت ہوگی۔

وزیراعظم نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے لوگ دیکھ رہے ہیں کہ جس کو ووٹ دیا تھا وہ کہاں ہیں، جس نیا پاکستان بنانے والے کو ووٹ دیا تھا وہ نظر نہیں آرہا کیونکہ وہ کنٹینر پر کھڑے ہیں. انہوں نے کہا آپ کو جلسہ کرنے کے لیے مہینوں لگ جاتے ہیں اور محنت کرنا پڑتی ہے لیکن لوگ نہیں آتے کیونکہ لوگ سمجھ گئے ہیں اگر آپ نے اپنے صوبے میں کام کیا ہوتا تو لوگ ضرور آتے، آج کا پاکستان بدل چکا ہے اور یہ بات ہم نہیں کہہ رہے بلکہ دنیا کہ رہی ہے کہ پاکستان سب سے زیادہ ترقی کرنے والے ملک میں شامل ہے، دنیا میں پاکستان کے بارے میں مثبت مضمون لکھے جاتے ہیں۔ نوازشریف کا کہنا تھا کہ اقتدار ملا تو دہشت



گردی اور لوڈشیڈنگ عروج پرتھی لیکن آج بجلی کی نہ صرف کمی ختم ہورہی ہے بلکہ سستی بھی ہورہی ہے، ہم 5 سال میں لوڈشیڈنگ ختم کرنے کی بات کرتے رہے ہیں لیکن لوڈشیڈنگ ختم کرنے کی کوئی ڈیڈلائن نہیں دی تاہم 2018 تک لوڈشیڈنگ ختم کردی جائے گی، 2018 تک سسٹم میں 10ہزار میگاواٹ بجلی شامل ہوجائے گی جب کہ چین کاشکریہ اداکرتاہوں جنھوں نےبجلی کےکارخانوں میں سرمایہ کاری کی۔ ان کا کہنا تھا کہ تھر میں بجلی کے منصوبوں سے 4ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کی جائے گی جب کہ پاکستانی کوئلہ استعمال ہوگا تو بجلی 4 تا 5 روپے فی یونٹ پر آجائے گی۔

وزیراعظم نے کہا کہ جسے جنگلہ بس کہاجاتاتھااس پرلاکھوں افراد سفرکرتے ہیں ،2014 میں سڑکوں پر 250 ارب روپے خرچ ہورہے تھے لیکن آج سڑکوں پر ایک ہزار ارب روپے خرچ ہو رہے ہیں، گلگت بلتستان میں بھی ہائی ویزکاجال بچھ رہاہے اور خنجراب تا گوادر ہائی وے تعمیر کی جا رہی ہے جب کہ حیدرآباد کراچی موٹر وے بھی جلد مکمل ہوجائے گی۔ انہوں نے کہا کہ 2013کے مقابلے میں آج کاپاکستان بہت بہتر ہے، اُس وقت زرمبادلہ کے ذخائر10ارب ڈالرسے بھی کم تھے لیکن آج 24ارب ڈالرہیں لیکن ہردور میں کوئی نہ ڈگڈگی بجانے والا سامنے آجاتا ہے، ایک جاتا ہے اور دوسرا آجا تا ہے تاہم ہم ڈگڈگی بجانےوالوں سے ڈرنےوالے نہیں کیونکہ ڈگڈگی بجانے والے آج بھی ڈگڈگی بجارہے ہیں اور جھوٹ بول رہے ہیں۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.